فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کیلئے نئی ایپ لانچ کر دی


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی جو ریپنگ کے شوقین افراد کی مدد کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بارز نامی ایپ کو ابھی امریکہ میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپ صارفین کو سینکڑوں بیٹس فراہم کرے گی جس پر ریپر ساٹھ سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ریپنگ لیرکس لکھنے پر ایپ دھنیں، آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی۔

نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہو گی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظر آئیں گی۔

فیس بک کا اسمارٹ واچ متعارف کرانے پر غور

فیس بک نے اپنی اسمارٹ واچ آئندہ سال تک متعارف کرانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کرایا ج اسکتا ہے جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔

فیس بک اور ایپل آمنے سامنے آگئے

فیس بک کی اسمارٹ واچ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جب کہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک اسمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

ایپل نے اسمارٹ واچ سیریز4 متعارف کرا دی


متعلقہ خبریں