پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو تمام آپشنز استعمال کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو اپنا پلان تبدیل کرنا چاہیے، یونس خان کا مشورہ
ہم نیوز کے پروگرام ’گیم پلان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی بطور کپتان کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔ لگ رہا ہے کہ ان کے پاس پلانز موجود ہیں۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کو اچھے بالرز کی ضرورت ہے۔ محمد حفیظ کی بیٹنگ میں ایک اچھا ہنر دیکھا ہے، ٹی 20 کے میچز میں شوق ہوتا ہے کہ ہر طرف کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ حارث روَف یارکرز کے بہت ماہر ہوا کرتے تھے، حارث روَف کے ساتھ کوچز کو بیٹھنا چاہیے، انہیں چاہیے کہ وہ پہلے جو اچھی باوَلنگ کرتے تھے آج بھی کریں۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلچسپ مقابلے کے بعد زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ بلے بازوں کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ایک طرف نہ کھیلیں، اگر بلے باز ایک طرف کھیلیں گے تو باوَلر ان کے خلاف پلان بنا لیتے ہیں۔