ابرار الحق کی آواز میں لاہور قلندرز کا ترانہ جاری


لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لیے معروف گلوکار ابرار الحق کی آواز میں اپنا  ترانہ  ’بول قلندرز‘ جاری کردیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ابرار الحق نے کہا کہ یہ ترانہ آپ کے جوش و جذبے میں اضافہ کر کے  پی ایس ایل کی رونق کو مزید بڑھائے گا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نئے ترانے کو خوب پسند کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سج رہا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے ساتھ بجے ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں