جون تک کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں دستیاب ہونگی، فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جون تک کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں دستیاب ہوں گی۔

چین: جعلی کورونا ویکسین تیار کرنے کا اسکینڈل بے نقاب

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 65 ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا ویکسینیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے رجسٹریشن کی جا رہی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت تک ملک میں 52 ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جن کی عمر 65سال اور اس سے زائد  ہے ان کی ویکسی نیشن مارچ کے آغاز سے ہوگی۔

ڈریپ: چینی ویکسین کینسائنو کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مارچ کے آغاز میں آسٹرازینکا کی بھی 28 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ انہوں ںے کہا کہ جون تک کورونا ویکسین کی اضافی خوارکیں بھی دستیاب ہوں گی۔


متعلقہ خبریں