سندھ: حکومت نے 19 مقامات پہ احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کے اہم مقامات پہ احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کراچی: پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاجی دھرنا ختم

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے 19 مختلف مقامات پہ احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق آئندہ 60 روز کے لیے ہو گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور ریلوے لائنز پر احتجاج کرنے پہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم احتجاج: وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق ماڑی پورروڈ، کورنگی انڈسٹریل روڈ اور پی اے ایف روڈ پراحتجاج کرنے پہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہر قائد می شاہراہ پاکستان، لیاری ایکسپریس وے، سپرہائی وے کراچی و حیدرآباد پہ احتجاج کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا احتجاج، شاہراہ دستور میدان جنگ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کراچی کے تمام داخلی راستوں پر بھی احتجاج کرنے پہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں