کراچی: پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاجی دھرنا ختم

حکومت سندھ: وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ پر دیا جانے والا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں پی ٹی آئی کے ارکین اسمبلی شریک تھے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی دھرنے میں شریک اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی احتجاجی دھرنا ختم کرنے کے بعد روانہ ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دھرنا دینے سے متعلق کل صبح ہماری میٹنگ ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی ںے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ انہوں ںے کہا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا، علی زیدی

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انٖصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمات حال ہی میں درج کیے گئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو متعلقہ تھانے منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو ملیر کینٹ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے، سعید غنی

آج صبح سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو پولیس نگرانی میں حلقے سے بے دخل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں