ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ گرفتاری کے فوراً بعد رہا

چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتاری کے فوری بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ عطا تارڑ کے خلاف کوئی کیس، کوئی ریفرنس نہیں، وہ ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے ڈسکہ میں موجود تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو بغیر وارنٹ کے وزیرآباد تھانے منتقل کیا گیا۔

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابی مہم چلانے کو جرم بنا دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے سے اطلاع تھی کہ ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ڈسکہ میں انتخابات سے متعلق ریلی میں مریم نواز کی آمد متوقع ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے کچھ اور لوگوں کی گرفتاری سے متعلق بھی اطلاع ملی ہے، تمام چیزیں الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم چلانےکے علاوہ عطاتارڑ پر کیا الزام ہوسکتا ہے؟


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں