امریکہ: پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری ہیرو قرار

امریکہ: پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری ہیرو قرار

واشنگٹن: پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری کو شعبہ طب میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ہیرو قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حنا چودھری امریکہ میں مقیم ہیں۔

پاکستانی ڈاکٹر نے کینسر مریضوں کا 6 لاکھ ڈالرز سے زائد بل ادا کردیا

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارڈیک جادوگر کے نام سے مشہور ڈاکٹر حنا چودھری کارڈیالوجسٹ، محقق اور سائنسدان ہیں۔


پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری نے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشو و نما کے لیے ایک جدید طریقہ متعارف کرایا ہے۔

پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا 

ڈاکٹر حنا چودھری کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے طریقہ کار کو نہ صرف مفید پایا گیا بلکہ اب اس کو مختلف طریقوں سے آزمایا بھی جا رہا ہے۔

ڈاکٹر حنا چودھر کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہے۔ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ ان کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں بھی ہوتا ہے۔

پاکستانی امریکن صائمہ محسن پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سائنسی میدان میں خدمات انجام دینے والی مسلم خواتین اور امریکی مسلمان خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں