صدرمملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

عمران ضدی وزیراعظم ہیں،ملک کو ریاست مدینہ جیسا بنائیں گے:صدر

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کشمیر اور پاکستان -یک جان: قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے غیر قانونی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں, راجہ فاروق حیدر

انہوں نے کہا کہ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ یکطر فہ اور غیر قانونی کارروائیوں سے باز رہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں کشمیریوں سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں