حیدر آباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

oil gas lpg

آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) حیدرآباد میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق اوجی ڈی سی ایل ایکسپلوریٹری کنواں سیال ون، حیدرآباد سے گیس کے ذخائردریافت کرنے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد حصہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی 2442 میٹر تک کی گئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں ،ترجمان اوگرا

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں او جی ڈی سی ایل نےخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب ون ویل سے 1.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی، سیاب ون ویل سے 12 بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگا ۔

ترجمان کے مطابق ایک اور زون ہنگو لمشیوال سے 4.18ایم ایم سی ایف ڈی گیس ،32 بیرل تیل حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں