پورے چاند کی جھلک پر مہوش حیات کا تبصرہ

فوٹو: فائل


صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پورے چاند کی جھلک پر خوبصورت تبصرہ کیا ہے۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی مہوش حیات اکثر ہی سماجی و سیاسی معاملات پر آواز بلند کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے غلط اشعار علامہ اقبال سے منسوب کر دیے

چاہے مسئلہ کہیں صفائی ستھرائی کا ہو یا کہیں کسی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہوںِ مہوش حیات اپنا نقطہ نظر ضرور شیئر کرتی ہیں۔

اس بار صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ نے ایک منفرد موضوع کو خیالات کے اظہار کے لیے چنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر رومانوی ڈرامہ سیریل ’میرے قاتل میرے دلدار‘ میں جاندار اداکاری سے شائقین کے دل موہ لینے والی اداکارہ مہوش حیات نے اس بار ’پورے چاند‘ پر تبصرہ کیا ہے۔

مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے معروف لکھاری لی سینٹ جاہن کا قول تحریر کیا کہ ’میں اپنے دفاع میں یہی کہوں گی کہ اس وقت چاند مکمل تھا اور میں کسی کی زیر نگرانی نہیں تھی‘۔


متعلقہ خبریں