کراچی ٹیسٹ: تیسرے روز کا اختتام، پاکستان کا پلڑا بھاری


کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پروٹیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 29 رنز کی برتری حاصل ہے جب کہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین جب کہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 74، ونڈر ڈیوسن 64 جب کہ ڈین ایلگر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں  378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے مہمان ٹیم پر 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی وکٹ حسن علی کی گری جو 21 رنز بناکر رابادہ کی بال پر بولڈ ہو گئے۔

نعمان علی اور یاسر شاہ نے آخری وکٹ کےلیے قیمتی 55 رنز جوڑے۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے پاکستانی بلے بازوں نے قدری بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی اور فواد عالم  کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔

اظہرعلی نصف سنچری بنائی۔ محمد رضوان نے تینتیس اور فہیم اشرف نے چونسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم بھی ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں