نیند تو کانٹوں پر بھی آجائے


زیادہ کھانا کھانے کے بعد  طبعیت سست اور غنودگی چھانے لگتی ہے۔ اس صورتحال کو طبی زبان میں’فوڈ کوما‘ کہتے ہیں۔

فوڈ کوما انسانوں کے علاوہ مختلف جانوروں کو بھی ہوتا ہے۔ بھارت میں ایک چیتے کو فوڈ کوما کے سبب 30 فٹ اونچے درخت پر سوتے دیکھا گیا۔

محقیقن کا کہنا ہے کہ  انسانوں اور متعدد جانوروں میں پیدائشی طور پر سگنلز ہوتے ہیں جو بھوک کی حالت میں انہیں بیدار اور الرٹ رکھتے ہیں۔

پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد ان سگنلز کی جگہ تھکاوٹ اور غنودگی لے لیتی ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ کھانے کے بعد معدے میں خون کا دورانیہ ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑھ جاتا ہے اور دماغ کی جانب یہ شرح کم ہوجاتی ہے جس سے دماغی غنودگی محسوس کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں