کراچی: بحری جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا


کراچی: بندرگاہ پہ کھڑے ہوئے بحری جہاز میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔ بحری جہاز میں آگ اس وقت لگی جب جہاز سے درآمدی گندم اتاری جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: بندرگاہ پر دو کار گو بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر

ہم نیوز کے مطابق پورٹ اسٹار نامی بحری جہاز کراچی بندرگاہ کی برتھ نمبرگیارہ پہ لنگرانداز ہے۔جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کام کرنے والے تمام مزدوروں کو فوری طورپرنکال لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق لگنے والی آگ پرصرف دس منٹ میں کے پی ٹی فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحری جہاز پر آگ لگنے کا واقعہ آئل لیکج کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: فعال بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی ضمانت، وائس ایڈمرل کلیم شوکت

کراچی میں دوسال قبل بھی بندرگاہ کے قریب کھلے سمندر میں مال بردار جہاز میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی تھی۔ اس وقت آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران پانی بھرجانے کے سبب مال بردار بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں