پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہو گا

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیارہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان اور افتتاح کریں گے۔

انتہا پسند مودی سرکار کوئی بھی غلطی نہ کرے، وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ

ہم نیوز کے مطابق بلین ٹری سونامی شہد کی تقریب آج شام چار بجے منعقد کی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم عمران خان کوبریفنگ دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شہدکی پیداوار والا ملک بننے کے لیے تیار ہے۔ ملک کو اس سے کروڑوں ڈالرز کی آمدنی ہو گی۔

اپوزیشن ایک ہفتہ دھرنا دے استعفے پر غور شروع کر دوں گا، وزیراعظم

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کے دس لاکھ ایکڑجنگلات میں سات اقسام کے شہد کی پیدوار ہوگی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 12 ہزارمیٹرک ٹن شہد کی پیدوارہو گی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کرنے کی وجہ بتا دی

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ 12 ہزار میٹرک ٹن شہد بلین ٹری سونامی شہد (برانڈ) کے نام سے ایکسپورٹ کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں