نائجیریا: مسجد میں دو خودکش دھماکے، 60 افراد ہلاک

سڑک پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ننگرہار کے نائب گورنر ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

کانو: نائجیریا کی مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ہوئے۔

نائجیریا کی ریاست اداماوا کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو تھے۔

ایک نے مسجد کے اندر خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا لیا جبکہ دوسرے نے وہاں سے کچھ دور خودکش دھماکہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکہ  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر ہوا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متاثرہ جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس بھی نومبر میں موبی کے علاقے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس خودکش حملے میں 50 افراد مارے گئے تھے جبکہ اسے 2017 کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں