استعفے ہمارا ایٹم بم ہے، بلاول بھٹو



کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفے ہمارا ایٹم بم ہے ، استعمال کب کرنا ہے ،مل کر طے کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آج قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اکتیس دسمبر کو ارکان اسمبلی استعفے جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کرائسز سے نکالنا ہے تو وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا ، موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے ، مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے سے ملک نہیں چلتے۔

ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا اب لانگ مارچ ہو گا، بلاول بھٹو

چیئرمین  پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت میں نظام چلانے کی اہلیت نہیں، حکومت،ضد، ذاتی انا کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گیس کا بحران ہو یا دیگر ملکی معاملات ،حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟ وزیراعظم فیس بک اور ٹویٹر پر خوش رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ہے،شہبازشریف نے حکومت کو ملکی معاملات پر ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خود کو اہل سمجھتی ہے اور سب کچھ خود کرنے کی خواہش مند ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور اسپیکر سے کون سے قومی معاملات پر بات چیت کریں۔


متعلقہ خبریں