وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

۔۔۔۔انہیں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

نیول ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔.

مزید پڑھیں: محمد امجد خان نیازی کی ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، نئے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے  وزیرِ اعظم عمران خان کا  استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاک بحریہ کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

خیال رہے کہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 6 اکتوبر کو نیول چیف کاعہدہ سنبھال لیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ظفرمحمود عباسی کی جگہ نیول چیف کاعہدہ سنبھالا۔


متعلقہ خبریں