راولپنڈی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی



راولپنڈی میں دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی تھانہ گنج منڈی کے سامنے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طو پر 25افراد زخمی ہوئے ہیں اور14افراد کو موقع پر طبی امدادی دی گئی تھی۔ دھماکے میں زخمی 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نوعیت کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ زخمیوں کو ریلوے اسپتال اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں