لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سے پہلےلاہور میں قدم قدم پر جلسے ہو رہے ہیں،۔ لاہور والو کیا فیصلے کا وقت آگیا؟مہنگائی کے خاتمے اور جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا۔ آج اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اڑھائی سال سے بول رہے ہیں این آر او نہیں دوں گا، آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، وہ خود اپوزیشن سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، اس جابر اور نالائق حکومت سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں گے، حکومت اب چل ہی نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بتائیں ان جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے رہیں یا استعفیٰ دے دیں؟ ابھی استعفے نہیں مانگے لیکن میرے گھر میں استعفوں کے انبار لگ گئے۔
مزید پڑھیں: حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے شیر آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج 13 دسمبرلاہور کے جلسے کیلئےدعوت دینے آئی ہوں۔ حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے 13 دسمبر کو جلسہ گاہ میں آپ کا انتظار کروں گی۔