کویت پہلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیاب


خلا کو تسخیر کرنے کے لیے کویت نے پہلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنسز کے سائنٹفک سینٹر کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ ریاست نے پہلے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کو کویت کی تاریخی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے سائنٹفک سینٹر کے 4 طلبہ کے ڈیزائن کردہ تجربے کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

امریکی اور روسی خلاباز ایک راکٹ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ نے کورونا وبا کی وجہ سے بہت مشکل حالات میں یہ تجربہ ڈیزائن کیا۔

یو اے ای کا’ ہوپ پروب مشن‘ مریخ کیلئے روانہ

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مشن ہوپ پروب کو مریخ کیلئے روانہ کیا تھا۔

گلف نیوز کے مطابق جاپانی خلائی مرکز سے مریخ مشن ’ہوپ پروب‘ کو بھیجا گیا۔  یو اے ای کی خلائی ایجنسی اورمحمدبن راشد خلائی مرکز دبئی نےمشن مریخ کی تیاریاں کی ہیں۔

خلائی جہاز 200دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا جبکہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں