کورونا وبا کیخلاف سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم

کورونا وبا کیخلاف سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بحیثیت بانی رکن سارک تنظیم کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، کورونا وبا سے لڑنے کیلئے سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ 

اسارک کے 36ویں یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سارک رکن ممالک کو مبار کباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سارک چارٹر کا مقصد جنوبی ایشیا میں تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی کا فروغ تھا۔ سارک تنظیم دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا دور یاد دلاتا ہے کہ مشترکہ مقاصد کیلئے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ وبائی دور میں خطے میں انسدادغربت کی مشترکہ جدوجہد کی شدت سے ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان، سارک چارٹر کے اغراض ومقاصد کے حصول اور کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔ رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور باہمی احترام سے ہی تنظیم اور خطہ ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم  اقتصادی جغرافیہ خطے کو ترقی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان تجارتی گزرگاہ اور راہداری کے طور پرعلاقائی ترقی میں کلیدی کردار کاحامل ہے۔ افسوس بوجہ طویل تصفیہ طلب تنازعات سے خطہ پاکستان سےحقیقی فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے سارک تنظیم مصنوعی رکاوٹوں کوعبور کر کے آگے بڑھے گی۔ سارک تنظیم جلد علاقائی تعاون وترقی کا موثر ذریعہ ثابت ہوگی۔ آج سارک کے قیام کی اساس اور تعاون کے عزم کے ساتھ پیشرفت کا وقت ہے۔


متعلقہ خبریں