سردی میں استعمال ہونے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سردی کے دوران اسمعمال کی جانے والی اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، چکن، ایل پی جی اور آگ جلانے والی لکڑی مہنگی ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن 22 روپے 78 پیسے فی کلو اور انڈے 5 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

ملک میں اس وقت انڈے کی قیمت فی درجن 182 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ایل پی جی کا گھریلواستعمال کا سلنڈر 4 روپے 16 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ آگ کے لیے استعمال کی جانے والی لکڑی قیمت میں سات روپے 67 پیسے فی من کا اضافہ ہوا ہے۔

چینی،مرغی،آلو، گوشت،دہی،دال ماش،انڈہ اور گھی مہنگا

ہم نیوز نے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 2.64 روپے  اوردہی کی قیمت میں 1.07 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، تازہ دودھ ، پاوڈر دودھ اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی ہوئی ہے اور 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

لاہور: انتظامیہ سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، پیاز، آلو، لہسن،چینی، آٹا اور لہسن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ دال چنا، دال مسور اور گوشت کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں