نوشہرہ: گھر میں سلنڈر دھماکہ، 5افراد زخمی

نوشہرہ: گھر میں سلنڈر دھماکہ، 5افراد زخمی

فوٹو: فائل


نوشہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 30 افراد زخمی

ریسکیو ٹیم  گھرمیں سلنڈر دھماکے سے لگی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں دعا چوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس سے 6 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث  عمارت کے ایک حصہ کونقصان پہنچا۔

سلنڈر دھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور متاثرہ مکان کی بالائی منزل گر گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آکسیجن سلنڈر دھماکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے گیا

متاثرہ مکان کے ساتھ والے گھر سے بھی 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے گیس نہیں آ رہی اور ہر گھر میں گیس سلنڈر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں