بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کر دی


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کر دی۔

بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور اپنے والد آصف زرداری کا ہاتھ تھامے ہوئے آ رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی بہن آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ہونے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

خیال رہے کہ 27 نومبر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوئی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں خاندان کے افراد، قریبی رشتہ دار اور ذاتی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ورچوئل  طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا، جنہوں نے کیمرے کے ذریعے فردا” فردا” تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔ کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھا۔ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں