عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، آصفہ بھٹو


ملتان: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ حکومت کو اب جانا ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کارکن گرفتاریوں سے ڈرجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجود یہاں پہنچے۔ عوام نےفیصلہ دےدیا،سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ سابق ٓدر آصف زرداری نے 18ویں ترمیم اور بینظیرانکم اسپورٹ جیسے پروگرام شروع کیے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ بلاول بھٹوزرداری کورونا میں مبتلا ہیں۔ بی بی شہید کا مشن آگے لے کرچلیں گے۔

اس سے قبل ملتان گھنٹہ گھر میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ نواز کی جائب صدر مریم نواز کے کہا ہے کہ عوام کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ کورونا نہیں ،حکومت کے جانے کا رونا ہے، اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کریں گے، کوویڈ 19 سے پہلے کوویڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔

مزید پڑھین: پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

ملتان گھنٹہ گھر میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گھروں سے نکلنے پر ملتان والوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں۔ کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجود یہاں پہنچے۔ پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا گیا. آپ نے ایک جگہ کو بند کیا،اب گلی گلی جلسہ ہورہا ہے. ہم پرمشکل وقت ہے، نوازشریف کی والدہ بھی انتقال کر گئیں. نوازشریف نے مجھےکہا کہ غم بھلا کر ملتان جلسے کے لیے جانا.

مریم نواز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی،عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ نوازشریف نے کہا مجھ سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔ مجھےدادی کی وفات کی اطلاع وقت پر پہنچنے نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوجانے کا غم ہے۔ ایک خاتون وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ماں کی میت پارسل کی۔ مجھے نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں دکھاوَ۔ میری ماں آئی سی یومیں تھیں تو تصاویربنائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اکبربگٹی کو بلوچستان میں ماردیا اور پھر گھر والوں کوجنازے میں شرکت بھی نہیں کرنےدی گئی۔ میری دادی نے آخری سانس میرے والد کےگود میں لی۔ میرے والد لندن میں کاوَنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا۔ اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو 50 روپے کا تالہ توڑنے پر گرفتار کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں