کراچی: سابق صدر آصف علی زدرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بختاور نے تحریر کیا کہ میرے لیے یہ دن بہت جذباتی کر دینے والا ہے، آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning – will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers??
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم یہ خوشیاں کورونا وائرس سے پاک دنیا میں منانے کے قابل ہوں گے، شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج مورخہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تاریخ طے
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کاروباری شخصیت یونس چودھری کے صاحبزادے محمود چودھری کے ساتھ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 27 جنوری 2021 کو بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش کارڈ میں مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایس او پیز بھی تحریر کیے گئے ہیں۔
مہمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ مہندی میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ بذریعہ ای میل بلاول ہاؤس کو بھیجی جائے گی۔