بھارت نے مزید 43 چینی ایپس پر پابندی عائد کر دی


بھارت نے علی بابا گروپ کی چار ایپس سمیت مزید 43 چینی ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی موبائل ایپس کوبند کرنے کی وجہ دفاعی اور سیکیورٹی خدشات قرار دیا گیا ہے۔

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کر دی

خیال رہے کہ رواں سال جون میں بھی بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، شیئراٹ، یوسی براوزر، کلیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت دیگر 59 ایپس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں