کورونا: ملک بھر میں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب،احساس پروگرام کادوسرے دور شروع

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکول بند ہوں گے۔

این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافہ، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی کچھ دیر قبل کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں