شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لیے رہا کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا کہ اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے دونوں رہنماؤں کو پہلے ہی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

ذاتی معالج کے منع کرنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔ نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں وہ طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں