پی ڈی ایم کے احتجاج روکنے کیلئے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبر سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھانا چاہیے۔ اینٹی کرپشن، کورونا، مقدمات اور مختلف ڈراموں سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟ شبلی فراز

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے جبکہ
کورونا اور دیگر بہانوں کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں