انتخابات پر امن تھے،نتائج میں کچھ وقت لگے گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابات پر امن تھے،نتائج میں کچھ وقت لگے گا: چیف الیکشن کمشنر

گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف تھے۔ انہوں نے انتخابات کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

گلگت بلتستان انتخابات: پانچ حلقوں کے مکمل نتائج موصول، پی ٹی آئی کو برتری

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے نتائج تیار ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ آر او نتائج بنانے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں کے انتخابی نتائج میں وقت لگے گا۔

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز خان نے کہا کہ کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔


متعلقہ خبریں