حکومت پنجاب 16 نومبر سے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺمنائے گی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 16 نومبر سے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺمنائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کی ہدایت کی ہے، ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے دوران ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر محافل نعت، سماع اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مستقبل میں عالمی سطح پر رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کریں گے، وزیراعظم

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ نبی مکرم ﷺکی حیات مبارکہ پر دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی کیونکہ رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات تمام انسانیت کیلئے رول ماڈل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت ﷺ کی شان کا بیان ہم سب کیلئے وجہ بخشش بنے گا، ہم شان مصطفیٰ ﷺ بیان کر کے امن و آشتی کا پیغام دیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان کیا تھا۔

عثمان بزدار کا اس بارے میں کہنا تھا کہ نبی ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے، مغرب جان لے مسلمان نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ہر سال ماہ ربیع الاول میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ بھی منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ہزار 2 سو اسکولز بنیادی سہولیات سے محروم

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 50 کروڑ سے رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں