کراچی: شہری کو بچانے والا پولیس اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد میں شہری کو ڈاکوؤں سے بچانے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا جب کہ ایک ڈاکو ہلاک ہوا ہے۔ افسوسناک واقعہ کریم آباد میں مینا بازار کے قریب پیش آیا ہے۔

کراچی: ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری جب اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی جس پہ دیکھ کر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی نے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جس نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو نے موقع سے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی تو گولی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو لگی جس سے وہ بھی زخمی ہوا۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جام شہادت نوش کرلیا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی تھانہ عزیز آباد میں تعینات تھا۔

کراچی: کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی ضلع وسطی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا ہے۔ شہری نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بینک سے پیسے لے کر جب وہ نکلا تو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی جنہیں دیکھ کر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

کراچی: فائرنگ سے جامعیہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق

علاقہ پولیس کے مطابق وہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور متاثرہ شہری کے بیان کے ساتھ ہی فرار ہونے والے ملزم کی بھی تلاش میں ہے۔


متعلقہ خبریں