عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 97 لاکھ 56 ہزار 980 افراد متاثر اور 12 لاکھ 50 ہزار 107 اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 53 لاکھ 13 ہزار 337 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار 536 ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 ہزار 646 تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 605 اور 84 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 35 اور 56 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا سے مزید 492 افراد ہلاک
روس میں 17 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 251 تک پہنچ چکی ہے۔
فرانس میں 16 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 39 ہزار 865 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار 833 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 33 ہزار 136 سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 32 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔
