اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
کورونا: حکومت سندھ، پابندیاں عائد کرانے کیلیے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رجسٹرار آفس کو بند کردیا گیا ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی کے رجسٹرار کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔
12 نئے کورونا کیسز، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد دوسری مرتبہ سیل
ہم نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ یونیورسٹی ملازمین کے کورونا ٹیسٹس کی رپورٹس آنے کے بعد مزید دیگر ڈیپارٹمنٹس یا یونیوسٹی کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
