کورونا کیسز، اسلام آباد کے مزید 2 تعلیمی ادارے سیل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید 2 تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ماڈل اسکول جی ایٹ ون میں کورونا وائرس کے 2 جب کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس:پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور کو کورونا کیسز پر 3 اکتوبر کو سیل کیا گیا جسے بعد ازاں 10 اکتوبر کو ڈی سیل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کئی تعلیمی اداروں کو ایک سے زائد مرتبہ سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں