ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


پشاور: قومی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سابق ہاکی کپتان عبدالرشید کی عمر 79 برس تھی اور وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ عبدالرشید جونیئر اولمپک گیمز میں گولڈ، سلور، برونز میڈل لینے والے واحد لیجنڈ کھلاڑی تھے۔

رشید جونئیر ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کےمنیجر بھی رہے۔

رشید جونئیر کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ رشید جونئیر کی بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہ کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5، فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے

1968 اور 1972 میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئرسب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے وقت تک پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 96 گول کیے تھے۔


متعلقہ خبریں