لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے حکومت نے لاہور میں مودی اور بھارتی جھنڈے کی تصویریں لگائی گئیں.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 2002 سے منتخب ہوتے آئے ہیں۔ اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے۔
ایاز صادق نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلیں تو ملکی مفاد میں نہیں۔ حکومت سے متعلق انہوں نے جو بات کی ہے وہ ٹھیک کی ہے۔ میں نے کو کہنا تھا کہہ دیا اورپھر اس کئ وضاحت بھی کردی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے ہیں، وہ ذاتیات ہر اترآئے ہیں۔ کبھی آپ کو غدار، کبھی مودی کا یار کہتے ہیں تو اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا؟ وہ بات کریں جس میں مفاد ہے، وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ایاز صادق کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔
کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسے میں ن لیگ کی صوبائی قیادت کو مدعو نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور ن لیگی رہنما ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔