خیبرپختونخوا: بغیر ماسک سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے پیش نظر بغیر ماسک سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوَس سمیت تمام سرکاری دفاتر میں وزیٹرز کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سائلین کو ٹیلی فون پر متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر: ایئرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے غیر ضروری اسٹاف اور بیمار ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اعللامیے کے مطابق ملازمی کو ہدایت کی گئی ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ،تقاریب اور مجمع لگانے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3 لاکھ35 ہزار93 ہوگئی ہے۔

کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سبب 12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار835 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ15ہزار16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 13 ہزار242 زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں