نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ کھانا بھی ضروری

محنت، قابلیت، ذہانت کے ساتھ نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ کھانا بھی ضروری

لندن: نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محنت، قابلیت، ذہانت کے ساتھ نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ کھانا بھی ضروری ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سوئٹزر لینڈ کے پروفیسر آف میڈیسن فرانز ایچ مزرلی نے  دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک میں چاکلیٹ کھانے کا رجحان زیادہ ہے، ان ممالک میں نوبل انعام پانے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

پروفیسر نے تحقیق میں لکھا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چاکلیٹ دماغی کارکردگی  کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جن ممالک میں چاکلیٹ کے استعمال کی فی کس شرح زیادہ تھی، یہ وہی ممالک تھے جن کے متعدد شہری نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوئٹزر لینڈ کے میوزیم میں دنیا کے سب سے لمبے چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ارب بیاسی کروڑ سے زائد لاگت کے بنے میوزیم میں چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کیا تھا۔

میوزیم میں پچاس فٹ بلند فاونٹین میں 15 ہزار کلو چاکلیٹ  موجود رہے گی اور سیاح اپنی پسند کی چاکلیٹ بار بھی خود تیار کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق میوزیم کو ہوم آف چاکلیٹ کا نام دیا گیا تھا۔

چین: دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

یاد رہے کہ تین ماہ قبل چین میں دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی سمندر کے اوپر  پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں ایم فیبیس اے جی 600 نامی طیارے نے 31 منٹ میں آزمائشی پرواز مکمل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں میری ٹائم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران 50 افراد سفر کرسکیں گے، جبکہ یہ اپنے ساتھ 12 میٹرک ٹن پانی لے جا سکے گا جو آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ پہلا ایسا بڑا ایئرکرافٹ ہے جسے چین نے خودمختار طور پر تیار کیا۔ طیارہ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرے گا۔

چین: چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ

طیارہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار میں 2800 میل تک سفر کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں