اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وفاق اور صوبے کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کردی ہیں۔

نوازشریف کا مسئلہ کسی فرد واحد کے ساتھ نہیں، اداروں کے ساتھ ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے تجاویز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کے دوران پیش کیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کرنے والوں میں عطااللہ خان، اسلم خان، نجیب ہارون، اکرم چیمہ، شکورشاد، صائمہ ندیم، غزالہ صیفی، سدرہ عمران، بلال غفار،عدیل احمد، دیوان سچل، شبیرقریشی اورعمرعماری شامل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی ملاقات میں سندھ کےتنظیمی اورترقیاتی منصوبوں پرجاری کاموں کی رفتار پر بات چیت ہوئی۔

حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو شہر قائد میں پانی، مواصلات اور ٹرانسپورٹ جیسے دیگرعوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرنے اس موقع پر کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکچ کے تحت کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمرنے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔

سندھ اسمبلی: آرڈی ننس کے خلاف قرار داد،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، واک آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر اسد عمر کی کورونا کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں