لاہور: خوبصورت پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور معروف گلوکار عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔
ثنا جاوید اور عمیر جسوال سے متعلق قیاس آرائیاں اکثر میڈیا پر زیر گردش رہتی تھیں تاہم کبھی ان دونوں نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
نوبیاہتا جوڑے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی خبر دی۔
تصویر میں دونوں نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے اور دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکرا رہے تھے۔ تصویر کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا۔
ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری سےوابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔