نوازشریف کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی، رانا ثنااللہ

یونان حادثہ، کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، وزیر داخلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راناثنااللہ نے کہا کہ  کل گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کے دوران تین بار منتخب رہنے والے وزیراعظم نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غدار ی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس اور 23 خفیہ اکاوَنٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگے گی ۔

ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت 22 کروڑ عوام کو حساب دینے کے لیے تیار ہوجائے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف دشمنوں کی زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے، شبلی فراز

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شہر قائد میں ہمارا کامیاب جلسہ ہو گا جو نااہل حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہو گا۔ حکومت کے خلاف گزشتہ روز عوام کا فیصلہ آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سندھ حکومت کے بیانات مسترد کیے گئے لیکن آج وفاق کو ایس او پیز اور کورونا کا خیال آ گیا۔ 10 دن پہلے تک حکومت ترجمان کہتے تھے کہ کورونا ہے ہی نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں عوام کا مقدمہ لڑا گیا اور اب کل باغ جناح میں ہر شخص حکومت کے خلاف نعرے لگاتا نظر آئے گا۔

شیخ رشید کے بیانات پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ان کا کام ریلوے چلانا ہے۔ آصف علی زرداری کیسز سے ماضی میں گھبرائے نہ اب گھبرائیں گے اور جمہوریت کی بقا کے لیے ہماری جنگ جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 کروڑعوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔


متعلقہ خبریں