بصارت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

بصارت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بصارت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت نابینا افراد کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے جن میں نصف سے زائد پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

بصارت سے محروم افراد زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ بینائی رب کائنات کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اس سے محروم افراد عام طور پر معاشرے میں ترس کے قابل سمجھے جاتے ہیں لیکن انہیں مفید شہری بنانے کے لیے عالمی سطح پر پچھلے کئی برس سے کوششیں جاری ہیں۔

عالمی کوششوں ہی کے نتیجے میں مہذب دنیا میں نابینا انسانوں کے جینے کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں روزگار کے مواقعے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

امراض چشم کے حوالے سے مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بچپن ہی سے آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہو کر قوت بصارت کھو بیٹھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں اندھیرے ضرور ہیں مگر بصیرت ان پر مہربان ہے۔


متعلقہ خبریں