فزکس کے نوبیل پرائز 2020 کا اعلان کردیا گیا

فزکس کے نوبیل پرائز 2020 کا اعلان کردیا گیا

 فزکس کے نوبیل پرائز 2020 کا اعلان کردیا گیا۔ فزکس کا نوبیل انعام راجر پینروز،رین ہارڈ گینزیل اور اینڈریاگیز کے حصے میں آیا۔

خبرایجنسی کے مطابق مشترکہ نوبیل انعام برطانیہ، جرمنی اور امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا۔ راجر پینروز برطانوی، رین ہارڈ گینزیل جرمنی اور اینڈریاگیز کا تعلق امریکا سے ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تینوں ماہرین کو بلیک ہول پر تحقیق کی وجہ سے نوبیل انعام سے نواز گیا۔

مزید پڑھیں: مجھے کئی کاموں پر نوبیل امن انعام ملنا چاہیے، ٹرمپ

اس سے قبل رواں سال کا نوبیل انعام برائے طب 3 امریکی شخصیات کو دے دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین ‎‏الٹر، ہیوگٹن اور رائس کو نوبل انعام ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین کامیاب امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کا نام ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسٹیان تبرنگ نے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کے لیے پیش کیا ہے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کرسٹیان تبرنگ نے کہا کہ دیگر نامزد امیدواروں کے مقابلے میں امریکی صدر نے ملکوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہےکہ امریکی صدر 15 ستمبر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کریں گے۔

کرسٹیان تبرنگ نے نوبیل کمیٹی کے نام خط میں لکھا ہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، امید کرتے ہیں کہ مشرق وسطی کی دیگر ممالک بھی یو اے ای کے نقش قدم پر چلیں گی جس سے مشرق وسطی باہمی تعاون اور خوشحالی کے خطے میں بدل جائے گا۔

یاد رہے کہ 2018 میں بھی ناروے کے رکن پارلیمنٹ  کرسٹیان تبرنگ نے امریکی صدر کا نام نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں