اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا بھی جائزہ لے گی۔
کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے بھی حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں پر بھی اعتماد میں لیں گے اور کابینہ کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، احسن اقبال
گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم ہو گا۔ گندم کی پہلی کھیپ پہنچ چکی جبکہ باقی جلد پہنچ جائے گی۔