آصف زرداری کی کراچی سے اسلام آباد آمد


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

لوگ باہر نکلے تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

احتساب عدالت نے 28 ستمبر 2020 کو سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی تھی۔

سابق صدرآصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اورملزم عبدالغنی مجید نےعدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، آصف علی زرداری

آصف علی زرداری اور فریال تالپور ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے جب کہ عبد الغنی مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔

خواجہ آصف کی آصف زرداری سے معافی

آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہان میں احسن اسلم، محمد عاطف اور منظور حسین کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا جب کہ پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پانچ اکتوبر 2020 تک ملتوی کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں