چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا دورہ ایف ایٹ کچہری

تاریخ اچھے و برے فیصلوں کو یاد رکھے گی، عدلیہ غلطیوں کو نہ دہرائے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ای کورٹس کی سہولت

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے ہمراہ دورے میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض انجم بھی تھے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر شہدا ہال میں وکلا سے خطاب بھی کیا۔

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور ان کے ہمراہ موجود دیگر جج صاحبان نے اس موقع پر وکلا کو درپیش مسائل بھی سنے۔

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے مارچ 2020 میں بھی ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے ہمراہ اس دورے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمود خان اور ڈسٹرکٹ بار کے صدرظفر کھوکھر سمیت دیگر بھی تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو سرنڈر کرنے کا حکم

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں قائم عدالتوں کا معائنہ بھی کیا تھا اور احکامات دیے تھے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلوں سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کی جائیں۔


متعلقہ خبریں