عدالت کا زمینوں پر قبضہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

lahore high court

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے  زمینوں پر قبضہ میں ملوث ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا جاوید اقبال نامی شخص پراپرٹی کا کام کرتا ہے اور ایس ایچ او حافظ آباد پلاٹ مانگتا ہے۔ پلاٹ نہ دینے پر ایس ایچ او ہراساں کر رہا ہے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی پنجاب خود اس معاملہ کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

پولیس شہریوں کی زمینوں پر قبضے شروع کر دے تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا؟ پولیس افسران لڑائی جھگڑے والی زمینوں کو خریدتے ہیں، ایس ایچ اوز نے بھی یہ کام شروع کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں